تلنگانہ

جگتیال میں زہریلی بخار سے دو دن میں دو کمسن بچوں کی موت

جگتیال: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں زہریلے بخار کے بڑھتے ہوئے معاملات تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران دو کمسن بچوں کی موت سے علاقہ میں غم و خوف کی فضا چھا گئی۔

 

متاثرہ خاندانوں کے مطابق جگتیال رورل منڈل کے پورنڈلہ گاؤں کے رہنے والا 6 سالہ  ورون تیج گزشتہ چند روز سے شدید بخار میں مبتلا تھا۔ اسے پہلے جگتیال کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا، لیکن طبیعت بگڑنے پر کریم نگر منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران جمعرات کو اس کی موت ہوگئی.

 

اسی گاؤں میں ورون تیج کے گھر کے سامنے رہنے والے 6 سالہ ہرسمیتا نامی لڑکی بھی گزشتہ چند دنوں سے زہریلے بخار میں مبتلا تھا۔ اسے بھی جگتیال کے ایک خانگی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا، مگر حالت تشویشناک ہونے پر کریم نگر منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران جمعہ کو اس کی بھی موت ہوگئی

 

دونوں بچے ضلع ہیڈکوارٹر کے ایک خانگی اسکول میں زیر تعلیم تھے۔ دو دن کے اندر دو بچوں کی موت کے بعد گاؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے طبی کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے بچوں کے طبی معاینہ شروع کر دیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button