تلنگانہ

راشن کارڈ ای-کے وائی سی کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ – محمد امتیاز کی ڈائریکٹر سیول سپلائز سے نمایندگی

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے سکریٹری محمد امتیاز نے محکمہ سیول سپلائز کے ڈائریکٹر شیام پرساد لال کو مکتوب حوالہ کرتے ہوئے  راشن کارڈ ای-کے وائی سی (e-KYC) کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

 

محمد امتیاز نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ریاست بھر میں بڑی تعداد میں مستحق خاندان مختلف وجوہات کی بنا پر ابھی تک ای-کے وائی سی مکمل نہیں کر سکے ہیں۔ کئی افراد کے آدھار کارڈ کی تفصیلات اپ ڈیٹ نہ ہونے یا دیگر تکنیکی مسائل کے باعث انہیں شدید دشواریوں کا سامنا ہے، جس سے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے راشن کارڈ ای-کے وائی سی کی مقررہ آخری تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے، تاکہ تمام مستحق افراد آدھار کی تفصیلات درست کرا کے ای-کے وائی سی کا عمل مکمل کر سکیں اور انہیں سرکاری فلاحی سہولیات سے محروم نہ ہونا پڑے۔

 

محمد امتیاز نے امید ظاہر کی کہ محکمہ سیول سپلائز عوامی مفاد میں ان کی اس درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے مناسب فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button