جرائم و حادثات
حیدرآباد میں 4 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا شرمناک واقعہ

حیدرآباد: چار سالہ بچی کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف ملکاجگری پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انسپکٹر وجے کمار اور مقامی لوگوں کے مطابق ملکارجن نگر کا رہنے والا روی کمار ایک ٹینٹ ہاؤس میں کام کرتا ہے۔ اس ماہ کی 26 تاریخ کو دوپہر کے وقت پاس ہی کی ایک اپارٹمنٹ میں چار سالہ بچی کھیلتی ہوئی دکھائی دی۔ اس نے چاکلیٹ دینے کا لالچ دے کر بچی کو بلایا
اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بچی روتے ہوئے اپنی ماں کے پاس پہنچی اور واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد انھوں نے ملکاجگری پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر کیس درج کر لیا ہے۔



