جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں خاتون پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے اقدامِ قتل کے ایک واقعہ میں شمیم بیگم نامی خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

 

انہیں تشویشناک حالت میں عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق تین افراد نے خاتون پر جان لیوا حملہ کیا جو موٹر سائیکل پر آئے تھے۔واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اقدام قتل کی اس واردات کے بعد علاقے میں سینسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button