جرائم و حادثات

میٹ پلی میں آر ٹی سی بس درخت سے ٹکرا گئی، بڑا حادثہ ٹل گیا

میٹ پلی میں برقی آر ٹی سی بس درخت سے ٹکرا گئی، بڑا حادثہ ٹل گیا

 

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی پولیس اسٹیشن کے قریب منگل کی علی الصبح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ نظام آباد سے ورنگل جا رہی آر ٹی سی کی الیکٹرک بس میٹ پلی پہنچتے ہی بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ جس کے باعث بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 12 مسافر سوار تھے، جن میں سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو میٹ پلی کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ابتدائی علاج فراہم کیا گیا۔

 

زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے جگتیال ضلع کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button