تلنگانہ

تلنگانہ میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا مزید آسان – اب گھر بیٹھے آن لائن درخواست کی سہولت

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے شہریوں کے لیے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (Family Registration Certificate) کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب اس سرٹیفکیٹ کے لیے MeeSeva سنٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ شہری Citizen MeeSeva Portal کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

 

حکومت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست فیس 40 روپے جبکہ ٹرانزیکشن چارجز 1.99 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

 

حکام نے واضح کیا ہے کہ ایک موبائل نمبر سے صرف ایک ہی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کی جا سکتی ہے، اس لیے درخواست دہندگان کو اپنا موبائل نمبر احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

درخواست جمع ہونے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے ویریفیکیشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ منظوری ملنے کے بعد درخواست گزار اپنے Application Number کی مدد سے سرٹیفکیٹ پرنٹ کر سکیں گے۔ سرٹیفکیٹ کی پرنٹنگ پر سروس فراہم کنندہ کے مطابق تقریباً 10 سے 20 روپے تک خرچ آئے گا۔

 

مزید معلومات کے لئے جاری کردہ ویڈیو دیکھنے اور آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے Citizen MeeSeva Portal سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button