جنرل نیوز

مکتھل کے معروف بزرگ و سماجی شخصیت خطیب محمد عبدالقدیر صاحب کے فرزند کو آسٹریلیا کی ٹورینس یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائبر سیکیورٹی کی ڈگری

مکتھل کے معروف بزرگ و سماجی شخصیت خطیب محمد عبدالقدیر صاحب کے فرزند کو آسٹریلیا کی ٹورینس یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائبر سیکیورٹی کی ڈگری

 

مکتھل، 29 جولائی (اردو لیکس) مکتھل کی معروف بزرگ و سماجی شخصیت خطیب محمد عبدالقدیر صاحب کے فرزند، خطیب محمد عبد الواحد شاز نے آسٹریلیا کی ٹورینس یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائبر سیکیورٹی (Master of Cyber Security) کی ڈگری کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی۔

 

اس شاندار تعلیمی کامیابی پر مکتھل کی تعلیمی، سماجی اور عوامی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب، دوست احباب اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خطیب محمد عبد الواحد شاز کو دلی مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے مکتھل کے لیے بھی باعثِ فخر و مسرت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ خطیب محمد عبد الواحد شاز نے محنت، لگن اور ثابت قدمی کے ساتھ یہ اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، جو علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے

 

۔ اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ اس کامیابی کے حصول میں موصوف کے بڑے بھائی جناب خطیب محمد عبدالرقیب کی بھرپور رہنمائی، حوصلہ افزائی، مسلسل محنت اور کوششوں کا بھی نمایاں کردار رہا، جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی تعلیمی سفر میں بھرپور تعاون کیا۔

 

امید ظاہر کی گئی کہ خطیب محمد عبد الواحد شاز مستقبل میں اپنی علمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت انجام دیں گے اور مزید کامیابیاں اپنے نام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button