تلنگانہ

چکن اور انڈوں کی قیمت میں کمی

حیدرآباد: گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل بڑھنے رہنے والی چکن اور انڈوں کی قیمتیں اب آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گئی ہیں جس سے تلگو ریاستوں کے عوام کو بڑی راحت ملی ہے۔

 

دو ہفتے پہلے تک اسکن لیس چکن کی قیمت 300 سے 330 روپے فی کلو تھی جو اب کم ہو کر 250 سے 280 روپے فی کلو کے درمیان آ گئی ہے۔ اسی طرح ایک انڈے کی خوردہ قیمت پہلے 8 سے 9 روپے تھی جو اب گھٹ کر 6 سے 7 روپے رہ گئی ہے۔

 

تاجروں کے مطابق پیداوار میں بہتری اور طلب میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اگر مختلف علاقوں کی بات کریں تو تلنگانہ کے ورنگل میں اسکن لیس چکن کی قیمت سب سے کم 250 روپے فی کلو ہے جبکہ حیدرآباد اور کاماریڈی میں 270 روپے فی کلو اور نظام آباد و کھمم میں 280 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

 

اسی طرح آندھرا پردیش کے کڑپہ اور مارکاپورم میں چکن کی قیمت 260 روپے فی کلو ہے جبکہ گنٹور میں یہ 280 روپے فی کلو درج کی گئی ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے گوشت اور انڈوں کی مہنگی قیمتوں کا بوجھ

 

برداشت کرنے والے عام شہری قیمتوں میں کمی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button