سلمان خان کمزور کیوں نظر آرہے ہیں بتائی وجہہ
ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو حالیہ دنوں میں کمزور اور دبلا پتلا دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے تھے۔ حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب کے دوران وہ پہلے کے مقابلے میں کافی کم وزن نظر آئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
اب سلمان خان نے خود ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بیماری کا شکار نہیں ہیں بلکہ فٹنس کے مقصد سے وزن کم کیا ہے۔ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو "Alliance” میں شرکت کے دوران سلمان خان اپنے بھائی سہیل خان سے ملنے پہنچے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 16 کلوگرام وزن کم کر چکے ہیں
جبکہ سہیل خان نے بھی بتایا کہ انہوں نے 12 کلوگرام وزن گھٹایا ہے۔سلمان خان کے اس بیان کے بعد ان کی صحت سے متعلق پھیلنے والی افواہیں ختم ہو گئیں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کے عزم اور فٹنس کی تعریف کی۔ادھر فلمی حلقوں میں یہ بھی بحث چل رہی ہے کہ سلمان خان نے یہ وزن اپنی آئندہ فلم کے کردار کے لیے کم کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہ ہدایت کار ونشی پیڈی پلی کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جسے معروف پروڈیوسر دل راجو پروڈیوس کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں ایکشن مناظر کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے اسی لیے سلمان خان کو جسمانی فٹنس بہتر بنانے اور وزن کم کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم کی جانب سے ابھی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
سلمان خان کی آنے والی فلم "ماترو بھومی” )بھی زیرِ تکمیل ہے، جس کا ابتدائی نام "بیٹل آف گلوان ” رکھا گیا تھا تاہم بعد میں کہانی اور عنوان تبدیل کر کے فلم کی دوبارہ شوٹنگ کی جا رہی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری اپوروا لکھیا کر رہے ہیں جبکہ سلمان خان اس میں بھارتی فوج کے کرنل سنتوش کا کردار ادا کریں گے۔
اداکارہ چترانگدا سنگھ مرکزی خاتون کردار میں نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ سلمان خان کی ایک بڑی فلم ہدایت کار ونشی پیڈی پلی کے ساتھ بھی زیرِ تیاری ہے جس میں جنوبی ہند کی معروف اداکارہ نین تارا ہیروئن ہوں گی۔ یہ فلم عید 2027 پر ریلیز کیے جانے کا منصوبہ ہے۔



