آر ڈبلیو ایس اے ای وینکٹیش کی خدمات ناقابلِ فراموش

نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل میں گزشتہ دس برسوں سے آر ڈبلیو ایس (دیہی پینے کے پانی کی فراہمی) کے اسسٹنٹ انجینئر (اے ای) کے طور پر خدمات انجام دینے والے وینکٹیش کے تبادلے کے موقع پر منگل کے روز اوٹکور ایم پی ڈی او دفتر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں افسران اور عوامی نمائندوں نے انہیں شال اوڑھا کر تہنیت پیش کی اور پرتپاک الوداع کہا۔
اس موقع پر ایم پی ڈی او پاونی، منڈل کانگریس صدر سی۔ سوریا پرکاش ریڈی، سابق سنگل ونڈو صدر ایلکوٹی نارائن ریڈی، سابق رائتھو بندھو منڈل صدر سدھاکر ریڈی، سابقہ نائب سرپنچ عباد الرحمن ،سرپنچ کتلاپا، ایم۔ رینوکا بھارت، ستیہ نارائن ریڈی، نرسملو، جعفر اور دیگر مقررین نے کہا کہ وینکٹیش نے اپنے دس سالہ دورِ خدمت میں دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ ہمیشہ عوام کے لیے دستیاب رہتے اور مسائل کو فوری طور پر حل کرتے تھے۔
مقررین نے مزید کہا کہ وینکٹیش نے سرکاری منصوبوں کے مؤثر نفاذ میں افسران اور عوامی نمائندوں کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، جس پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب میں ایم پی او بالاجی، پی آر اے ای اجئے ریڈی، پنچایت سیکریٹریز، سابق سرپنچ حضرات اور دیگر معززین نے شرکت کی۔



