تلنگانہ

الخیر سوسائٹی کشن باغ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد ناظمِ شہر ڈاکٹر محمد مبشر احمد کے ہاتھوں طلبہ میں اسناد تقسیم

الخیر سوسائٹی کشن باغ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد

ناظمِ شہر ڈاکٹر محمد مبشر احمد کے ہاتھوں طلبہ میں اسناد تقسیم

الخیرسوسائٹی کشن باغ کے زیر اہتمام کمپیوٹر بیسک کورسس اور اکاونٹ سے متعلقTallyسافٹ وئیرکورسس کے ستائیس کامیاب طلباء وطالبات کو ڈاکٹر محمد مبشر احمد، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآبادا ور جناب سیدمحمد عبد القادر ناصر صاحب سکریٹری سوسائٹز کے ہاتھوں اسناد تقسیم کئے گئے۔پروگرام کے آغاز پر جناب سید تفضل احمد، سکریٹری الخیرسوسائٹی کشن باغ نے شہر میں الخیر سوسائٹیز کا تعارف اورخدمت خلق کے کاموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی

 

۔ انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ یہاں سے صرف دس مہینوں کے اندر انہتر طلباء وطالبات مختلف کورسز سے فارغ ہوکر روزگار سے جڑگئے ہیں اورالخیر سوسائٹی کشن باغ کی جانب سے یہاں مزید کئی کورسس شروع کرنے کا ارادہ ہے لیکن موجودہ عمارت میں جگہ کی گنجائش نہیں تھی لیکن ایک صاحب خیر رفیق نے مزید ایک فلور بنانے کے لئے تعاون کیاا ور اب عمارت کی تعمیرتکمیل کے مرحلے میں ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد دیگر ٹیکنیکل کورسس بھی یہاں شروع کیے جائیں گے۔جناب سیدمحمد عبد القادر ناصر نے بتایا کہ یہاں روزگار پر مبنی مختلف ہنرکے ساتھ ساتھ اخلاق کی تعلیم بھی دی جاتی ہے

 

تاکہ بچے حلال روزی کمانے کے لائق بنیں ۔انہوں نے کئی بچوں کی مثالیں پیش کیں جو یہاں سے ہنر سیکھنے کے بعدکامیاب زندگی گزارتے ہوئے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کیا بلکہ اب زکوٰۃ دینے کے قابل بن گئے۔

 

ناظم شہر ڈاکٹر محمد مبشر احمدنے طلباء کو بتایا کہ یہ صرف کمپیوٹر کورسز کی ابتدا ہے۔آگے آپ کو اس میدان میں بہت کچھ سیکھ کر زمانے کے لحاظ سے اپنا مقام بناناہے۔آخر میں جناب محمد اسد شریف ، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، کشن باغ و صدر الخیرسوسائٹی کشن باغ نے تمام شرکاء معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button