تلنگانہ
جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی ٹاؤن میں واقع مشن ہاسپٹل میں ایک خاتون نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا۔ خاتون کے ہاں ایک لڑکے اور دو لڑکیوں کی پیدائش ہوئی ڈاکٹروں کے مطابق لڑکیوں کا وزن 1.8 کلوگرام اور 1.75 کلوگرام تھا، جبکہ لڑکے کا وزن 1.5 کلوگرام تھا
۔ ہاسپٹل ذرائع کے مطابق ماں اور تینوں بچے بالکل صحت مند ہیں اور پیدائش کے بعد انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش کی خبر ملتے ہی گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور تینوں نومولود بچوں کی حالت اطمینان بخش ہے اور سب خیریت سے ہیں۔



