لو میارج کرنے والی دلہن کا اغوا۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کی لڑکی نے ایک ہفتہ قبل کی تھی شادی

File photo
حیدرآباد: محبت کی شادی کرنے والی ایک نو بیاہتا دلہن کے اغوا کا واقعہ منچال پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔انسپکٹر مدھو کے مطابق
رنگاریڈی ضلع کے مانچال منڈل کے چتّاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے پراوین اور شہر کے آئی ایس سدن علاقے سے تعلق رکھنے والی کلیانی گزشتہ چند برسوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔
ایک ہفتہ قبل دونوں نے بھونگیر ضلع کے یادادری گٹّہ مندر میں شادی کی۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس سے رجوع کیا جس پر دونوں کے والدین کو اطلاع دی گئی۔
تاہم لڑکی کی طرف سے کوئی بھی شخص وہاں نہیں پہنچا۔یہ جوڑا چتّاپور میں مقیم تھا۔ ہفتے کی رات کچھ نامعلوم افراد وہاں آئے اور کلیانی کو ایک کار میں زبردستی لے گئے۔اتوار کے روز پراوین نے پولیس میں شکایت درج کروائی
کہ اس کی بیوی کو ایک نوجوان اور کچھ نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔



