تلنگانہ

’’ای‘‘ کے وائی سی مکمل ہونے پر ہی گیس سلنڈر ملے گا، آخری تاریخ میں صرف ایک ہفتہ باقی

حیدرآباد: شہر کے پنجہ گٹہ کی رہنے والی سُمتی نامی لڑکی نے گزشتہ ماہ 25 تاریخ کو آن لائن گیس سلنڈر بک کیا تھا لیکن 15 دن گزرنے کے باوجود سلنڈر نہیں پہنچا بعد میں معلوم ہوا کہ ای-کے وائی سی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر کی ڈیلیوری روک دی گئی تھی۔

 

اس کے فوراً بعد وہ گیس ایجنسی پہنچیں اور ای کے وائی سی مکمل کروائی جس کے اگلے ہی روز انہیں سلنڈر فراہم کر دیا گیا۔فی الحال شہر میں بڑی تعداد میں صارفین کو اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ماہ کی 16 تاریخ تک آدھار پر مبنی ای-کے وائی سی مکمل کرلیں۔ انڈین آئل، بھارت گیس اور ایچ پی گیس کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو اس سلسلے میں ایس ایم ایس بھیجے جا رہے ہیں۔

 

صارفین براہِ راست گیس ایجنسی پر جا کر متعلقہ موبائل ایپس کے ذریعے یا گھر بیٹھے بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے بھی ای-کے وائی سی مکمل کر سکتے ہیں۔حیدرآباد شہر میں اب بھی لاکھوں صارفین نے ای-کے وائی سی کا عمل مکمل نہیں کیا ہے۔

 

گیس کمپنیوں نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف کمپنیوں کی سرکاری موبائل ایپس یا ویب سائٹس کے ذریعے ہی کے وائی سی مکمل کریں۔کمپنیوں نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا آدھار نمبر، او ٹی پی یا دیگر ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں تاکہ دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button