ہیلت

2050 تک ہر دوسرے بچے کو عینک ہوگی۔آنکھوں کی بیماری پر بیداری پروگرام سے ڈاکٹر بندو مادھوی کا خطاب

حیدرآباد – 22 نومبر (پریس نوٹ) ہندوستان میں 2050 تک ہر دوسرے بچے کو عینک کی نظر لگنے کا امکان ہوگی اور اسے عینک لگانا پڑے گا۔ ڈاکٹر بندو مادھوی نے آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں ایک بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

 

یہ تقریب نیشنل مایوپیا ویک کے سلسلے میں ڈان باسکو اسکول ملک پیٹ میں منعقد ہوئی۔ انڈو وائی ایس اسپتال کے تعاون سے یہ بیداری پروگرام رکھا گیا جو 14 تا 20 نومبر قومی مایوپیا ویک کے سلسلے کی کڑی تھا۔ ڈاکٹر بندو مادھوی نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق سال 2050 تک ہندوستان کے شہری علاقوں میں تقریباً 50 فیصد بچے مایوپیا یعنی دور کی نظر کمزور ہونے کے مسئلے سے دوچار ہوں گے۔

 

مایوپیا کی علامات پر توجہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ اگر انہیں کلاس میں بورڈ نظر نہیں آتا یا ٹی وی کے بہت قریب بیٹھنا پڑے یا بار بار سر درد یا آنکھوں میں تھکاوٹ ہو تو وہ ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر سال آنکھوں کا ٹیسٹ کرایا جائے۔ روزانہ دو سے تین گھنٹے باہر کھلیں یادھوپ میں رہیں۔ ایک ساتھ طویل وقت پر یا اسکرین دیکھنے سے گریز کریں اور اس اثناء میں وقفہ لیں۔

 

ماہر امراض چشم آنکھوں کی سرجن ڈاکٹر بندو مادھوی نے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس سال مایوپیا ویک کا تھیم ’ایک آن مایوپیا‘ ہے جن میں ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنز ویژن تھا۔ چیئرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے اسکول کے احاطے میں نیشنل مایوپیا ویک کے ایک پروگرام پر انڈو وائی ایس اسپتال اور ڈاکٹر بندو مادھوی کا شکریہ ادا کیا۔

 

ڈاکٹر بندو مادھوی نے طلبہ و طالبات کے سوالات کے جواب بھی دیے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ رات میں جلد سو جائیں اور ہری ترکاریوں کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button