اسپشل اسٹوری

جادو ٹونے کا خوف ،چوروں نے چوری کی رقم واپس لوٹا دی

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے پلناڈو ضلع کے نرسراو پیٹ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ 30 جولائی کو چور ایک اپارٹمنٹ میں گھس کر 317 گرام سونا اور 21.5 لاکھ روپے نقد چوری کرکے لے گئے۔

 

واقعے کے بعد متاثرین نے ایک تانترک سے رابطہ کیا ۔ تانترک نے بتایا کہ چوری میں اپارٹمنٹ میں رہنے والے افراد ہی ملوث ہوسکتے ہیں۔ یہ بات علاقے میں پھیل گئی جس کے بعد چوروں میں جادو ٹونے کا خوف پیدا ہوگیا۔

 

خوفزدہ چوروں نے چوری کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک چور نے اپنے حصے میں آنے والے 19 لاکھ روپے جوتوں کے اسٹینڈ میں رکھ دئیے۔ اس کے علاوہ ایک خط بھی چھوڑا جس میں ان سے معافی مانگی گئی تھی۔

 

متاثرین کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور چوروں کے چھوڑے گئے خط کو فورینسک لیب بھیج دیا ہے۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا

 

جہاں بعض صارفین طنزیہ انداز میں تبصرہ کر رہے ہیں کہ ”چوری ہونے پر پولیس سے زیادہ تانترکوں پر بھروسہ کرنا بہتر ہے!“

متعلقہ خبریں

Back to top button