نیشنل

دہلی ہائیکورٹ، ایئرپورٹ سمیت 6 مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی: جمعہ کی صبح دہلی ہائی کورٹ اور اندرا گاندھی انٹرنیشل ایئرپورٹ سمیت دارالحکومت دہلی کے 6 مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تاہم دہلی پولیس کی تلاشی اور ابتدائی تحقیقات میں اب تک کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔

 

ذرائع کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کے علاوہ جن دیگر مقامات کو دھمکی دی گئی ان میں جام نگر ہاؤس، جھنڈے والان فلیٹڈ فیکٹری کمپلیکس، ایم بی ساکیت آفس/ڈی ایم آفس، آئی جی آئی ایئرپورٹ کا ٹرمینل 3 اور دہلی کینٹ کا ایس ڈی ایم آفس شامل ہیں۔ تمام مقامات پر فائر ٹینڈرس بھیج دیے گئے ۔

 

دہلی ہائی کورٹ میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی جس کے بعد عدالت کے احاطے میں افراتفری پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دوپہر 2:11 بجے دہلی ہائی کورٹ میں دھماکہ ہوگا۔

 

دہلی پولیس کے مطابق دارالحکومت کے متعدد سرکاری مقامات پر بم کی دھمکی والے ای میل موصول ہوئے ہیں۔ اس کے بعد مختلف سکیورٹی ایجنسیوں نے ہائی الرٹ کے درمیان تلاشی اور حفاظتی جانچ شروع کردی۔پولیس پہلے ہی یومِ آزادی کے پیشِ نظر الرٹ پر ہے۔

 

ڈاگ اسکواڈ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر ڈپارٹمنٹ اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں مختلف مقامات پر تلاشی لے رہی ہیں۔ اب تک کسی بھی مقام سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button