تلنگانہ

سید عظمت اللہ حسینی کی نئی دہلی میں کانگریس کے اعلیٰ قائدین سے ملاقات، کرناٹک میں پارٹی تنظیم پر تبادلۂ خیال

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و چیئرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے نئی دہلی میں کانگریس کے اعلیٰ قائدین سے ملاقات کی۔ وہ ’’سنگٹھن سِرجن ابھیان‘‘ (SSA) کے تحت کرناٹک ریاست کے لیے AICC آبزرور کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔

 

اس موقع پر سید عظمت اللہ حسینی نے اندرا بھون، نئی دہلی میں AICC جنرل سکریٹری و انچارج آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال اور AICC جنرل سکریٹری و انچارج کرناٹک ریاست رندیپ سنگھ سرجے والا سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران کرناٹک کے ہبلی-دھارواڑ رورل اور اربن اضلاع میں پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے، ’’سنگٹھن سِرجن ابھیان‘‘ کی پیش رفت اور آئندہ تنظیمی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button