مبارکباد

محمد عبدالعزیز مدثر کی وکالت میں کامیابی پر پُروقار تہنیتی تقریب

محمد عبدالعزیز مدثر کی وکالت میں کامیابی پر پُروقار تہنیتی تقریب

 

محترم عبدالرحیم موظف سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ کے فرزند محمد عبدالعزیز مدثر کے قانون دان (وکیل) بننے کی خوشی میں ایک پُروقار تہنیتی تقریب عیدگاہ مسجد لائبریری ڈاگ بنگلہ میں نمازِ عشاء منعقد ہوئی

 

اس موقع پر شہر کے معزز حضرات، اساتذہ، سماجی و مذہبی و شخصیات، ریٹائرڈ ملازمین اور دوست احباب نے شرکت کرتے ہوئے محمد عبدالعزیز مدثر اور ان کے والد محترم عبدالرحیم موظف ایس آئی کو دلی مبارکباد پیش کی

 

تقریب میں محمد نعیم الدین موظف اسسٹنٹ پروفیسر و ناظم ضلع جگتیال، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند محمد الیاس خان، عبدالوحید (این آر آئی)، محمد چاند پاشاہ سینئر صحافی و صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ، ایم اے لطیف موظف ہیڈ ماسٹر، محمد حبیب موظف انجینئر، محمد ابراہیم موظف اٹنڈر، موظف پرنسپل محمد عبدلواجد، محمد سعید الدین اطہر اسری ٹرئیڈرس، عبدالباری نائب صدر مسجد منی، محمد ریاض لیاب ٹیکنیشن، عبدالحفیظ موظف ٹیچر، عبدالحفیظ عرفان امیر مسجد خالد بن ولید کورٹلہ، عبدالقدیر نائب صدر مسجد عیدگاہ اور دیگر معزز حضرات نے شرکت کی

 

اس موقع پر محمد وسیع الرحمن وارڈ کونسلر 32 نے محمد عبدالعزیز مدثر کو وکیل بننے پر دلی مبارکباد پیش کی اور شال پوشی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔محمد عقیل ٹیچر، محمد فصیح الدین شکیل ٹیچر، نصیر ٹیچر، محمد اسلام الدین محمد ساجد لکچرار محمد نصیر مجیب صدر یم۔پی۔جئے کورٹلہ، محمد عبدالرشید این آر آئی، ایڈوکیٹ محمد محی الدین حیدر اور محمد سردار نیشنل والی بال کھلاڑی نے محمد عبدالعزیز مدثر کو مبارکباد پیش کی اسی موقع پر ، فصیح الدین این۔آر۔ئی ڈاک بنگلہ، پی جی ہیڈ ماسٹر عبدالرحیم، وظیفہ یاب نے بھی محمد عبدالعزیز مدثر کو وکالت کے پیشے میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی

 

اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر محمد عبدالعزیز مدثر کے دوست،ساتھی سید طٰہٰ، محمد ذیشان اور سیدعبدالر ب نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ دوستوں کی حیثیت سے انہوں نے اپنے عزیز دوست محمد عبدالعزیز مدثر کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button