جنرل نیوز

نرمل ایس آئی او کے زیر اہتمام”حضرت محمد ﷺ سب کیلئے” پوسٹر کا رسم اجراء۔طلبا کیلئے تحریری مقابلے

نرمل/ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک گیر 16/ تا 30 / اگسٹ منائی جانے والی مہم

” prophet Muhammad saw for all

"حضرت محمد ﷺ سب کے لیے” پوسٹر کا رسم اجراء ایس آئی او نرمل یونٹ کی جانب سے صدر ایس آئی او نرمل یونٹ صدر شیخ فیصل، سکریٹری شیخ سمیر،کیمپس سکریٹری سید فاروق کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

 

اس موقع پر صدر ایس آئی او نرمل یونٹ شیخ فیصل نے بتایا کہ ایس آئی او کی جانب سے ماہ ربیع الاول کے پیش نظر آپ صلی کی سیرت کو تمام لوگوں تک پہونچانے کے مقصد سے 15روزہ ملک گیرمہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لئے منائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مہم کے ضمن میں ایس آئی او نرمل یونٹ کے زیر اہتمام 23/ اگسٹ صبح 9.30 تا 11.30 ہائی اسکول طلباء کے لۓ تحریری مقابلے بعنوان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی اور اسی طرح انٹر میڈیٹ اور ڈگری طلباء کے لۓ تحریری مقابلے بعنوان آپ صلی لللہ علیہ وسلم کی مدنی زنگی منعقد ہونگے۔

 

24/ اگسٹ کو سرکاری دواخانوں کا دورہ ہوگا 25/اگسٹ کو اولڈ ایج ہوم کادورہ کیا جاۓ گا 26/ اگسٹ 12ربیع الاول کو خون کا عطیہ کیمپ رکھا جائے گا 30/ اگسٹ کو اسلامک سنٹر نرمل پر جلسہ عام منعقد ہوگا شیخ فیصل نے بتایا کہ مہم کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں تک حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت مبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو پہنچانا ہے انہوں نے مہم کے دوران ہونے والے تمام پروگرامس میں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوۓ مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اس موقع پر ایس آئی او نرمل یونٹ ممبران شیخ ارباز، شیخ سمیر، سیدعدیان کے علاوہ دیگر موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button