تلنگانہ

تلنگانہ میں کل اتوار کی نصف شب سے آٹو، کیاب اور اسکول ویان ڈرائیوروں کا غیر معینہ مدت کا بند

تلنگانہ میں کل نصف شب سے آٹو، کیب اور اسکول وین ڈرائیوروں کا غیر معینہ مدت کا بند

 

حیدرآباد: تلنگانہ میں آٹو، کیب اور اسکول وین ڈرائیوروں کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کے لیے کل نصف شب سے غیر معینہ مدت کا بند شروع ہوگا۔ ٹی این ٹی یو سی کے سابق ریاستی صدر ایم کے بوس نے بند کو کامیاب بنانے کے لیے مزدور طبقے سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزدور تنظیموں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام یہ بند کیا جارہا ہے۔ آٹو ڈرائیوروں کو ہر سال دینے کا اعلان کردہ 12 ہزار روپے فوری طور پر جاری کرنے کے علاوہ آٹو اور کیب کے میٹر کرایوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات پورے کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا۔

 

ایم کے بوس نے کہا کہ آٹو کے ذریعے ای وی گاڑیاں متعارف کرانے کی تجاویز واپس لی جائیں اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کارکنوں کے لیے ویلفیئر بورڈ قائم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی یکسوئی تک بند جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button