دار السلام میں آج مجلس کا عظیم الشان جلسہ رحمت للعام للعالمين -بیرسٹر اویسی ، مہمان عالم دین مفتی دلشاد احمد قادری شیخ الحدیث جامعہ قادریہ بدایوں اور دیگر کے خطابات
کل دار السلام میں مجلس کا عظیم الشان جلسہ رحمت للعام للعالمين
بیرسٹر اویسی ، مہمان عالم دین مفتی دلشاد احمد قادری شیخ الحدیث جامعہ قادریہ بدایوں اور دیگر کے خطابات
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام دو روزہ جشن رحمت للعالمين منگل 11 ربیع الاول 25 اگست اور چہارشنبہ 12 ربیع الاول 26 اگست کو دارالسلام میں زیر نگرانی بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد منعقد ہوگا۔ منگل 11 ربیع الاول 25 اگست کو بعد نماز عشاء دار السلام میں جلسہ رحمت اللعالمین منعقد ہوگا۔
اس جلسہ سے بیرونی مہمان مقرر مولانا مفتی دلشاد احمد قادری شیخ الحدیث جامعہ عالیہ قادریہ بدایوں شریف اتر پردیش کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس جلسہ سے جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس متفقہ پارٹی، مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مفتی و نائب شیخ الجامعه جامعه نظامیہ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری قادی جانشین حضرت صوفی اعظم، مولانا ڈاکٹر حافظ احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا صدر مجلس علماء و ذاکرین الہند، مولانا سید مسعود حسین مجہتدی صدر مہدویہ اکیڈمی ، مولانا مفتی محمد انوار احمد، مولانا زمیر بھائی صاحب بدری فرقہ بواہیر کے بھی خطابات ہوں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری عبد العلی صدیقی امام مکہ مسجد کی قرآت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب محمد شفیع قادری، جناب راشد عبدالرزاق میمن، جناب میر وجاہت علی اعظم اور جناب محمد مسلم الدین انصاری نعت پاک کا نذرانہ پیش کریں گے۔ صدر استقبالیہ جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی یا قوت پورہ نے شمع محمدی کے پروانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔ دو روزہ جشن رحمت للعالمین پروگرام کے تحت چہار شنبہ 12 ربیع الاول 26 اگست کو بعد نماز عشاء دار السلام میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد منعقد ہوگا۔ کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں مہمان شعراء جو اپنا کلام سنائیں گے
ان میں جناب منظر بھوپالی، جناب خورشید حیدر، ڈاکٹر ضیا ٹونکی، جناب وارث وارثی، جناب دل خیر آبادی، جناب عظیم دیواسی اور جناب افضل الہ آبادی شامل ہیں۔ ریاستی شعرا میں جناب انجم برہان پوری محبوب نگر اور جناب اشفاق آصفی نظام آباد شامل ہیں۔ میزبان شعرا میں مولانا خواجہ سید شاہ ابوتراب قادری ڈاکٹر فاروق شکیل، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، مولانا مفتی وجیہ اللہ سبحانی، جناب سکندر آغائی، قاضی فاروق عارفی، جناب اکبر خان اکبر اور جناب سید سمیع اللہ حسینی شامل ہیں
۔ معتمد مشاعرہ کے فرائض جناب سردار سلیم انجام دیں گے۔ مشاعرہ کا آغاز قاری اسماعیل علی خان کی قرأت کلام پاک سے ہو گا خواتین کے لئے پردہ کے ساتھ علحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ موسم بارش کے پیش نظر دار السلام کے وسیع و عریض میدان میں جرمن ٹینٹ نصب کیا گیا ہے۔
جرمن شامیانہ پہلے سے زیادہ وسیع پیمانہ پر لگایا گیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ سامعین کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھا جاسکے۔ معتمد استقبالیہ جناب احمد بن عبدالله بلعلہ رکن اسمبلی ملک پیٹ نے شمع محمدی کے پروانوں سے جلسہ و نعتیہ مشاعرہ میں بھاری تعداد میں شرکت کی۔



