این آر آئی

ریاض میں مرکزی وزیر کیرتی وردھن سنگھ کا تہنیتی جلسہ۔ آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی

کے این واصف

سعودی دارالحکومت ریاض میں مملکتی وزیر برائے وزارت خارجہ ہند کیرتی وردھن سنگھ جو ریاض کے دورے پر آنے والے ہیں کے عزاز میں ایک شاندار عوامی خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی کے مطابق یہ تقریب 7 ستمبر بروز پیر شام سات بجے انٹرنیشنل انڈین آڈٹوریم (بوائز سکشن) میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں صرف ہندوستانی باشندے صرف اور صرف بذریعہ دعوت نامہ شرکت کرسکیں گے۔ تقریب میں ایک مختصر رنگارنگ کلچرل پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔

 

دعوت نامہ صرف ہندوستانی باشندے اپنے شخصی کوائف دے کر اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان سے رابطہ کرکے حاصل کیا جاسکتاہے۔ دعوت نامے پہلے آئے پہلے پائے کی بنیاد پر جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button