حیدرآباد:دلسکھ نگر بہار بریانی کیفے پر پولیس کا دھاوا۔ 50 کیلو سڑے ہوئے گوشت کے علاوہ جھینگے اور مٹن ضبط

حیدرآباد: حالیہ دنوں میں فوڈ سیفٹی حکام کی جانب سے کی جانے والی جانچ سے متعلق خبریں دیکھ کر ہی خوف محسوس ہوتا ہے۔ مشہور ہوٹلوں اور ریستورانوں میں بھی معیار کے اصولوں پر ذرا بھی عمل نہ کرتے ہوئے لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
اب دلسکھ نگر کے بہار بریانی کیفے کی لاپروائی بھی سامنے آئی ہے۔ 16 ستمبر کو فوڈ سیفٹی حکام کی جانب سے کی گئی تلاشی کے دوران چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئیں۔ حکام نے بتایا کہ بہار بریانی کیفے ریسٹورنٹ میں معائنے کے دوران 50 کلو سڑا ہوا چکن پایا گیا۔ اس معائنے کے دوران 50 کلو سڑے ہوئے چکن کے علاوہ جھینگے، مٹن اور کئی میعاد ختم ہوچکی غذائی اشیا بھی پائی گئیں۔
حکام نے سڑا ہوا گوشت تلف کروا دیا جبکہ ہوٹل میں موجود مختلف غذائی اشیا کے نمونے لے کر جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے۔اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی حکام نے متعلقہ افسران کو بہار بریانی کیفے کا FSSAI لائسنس فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں لوگوں کی
جانوں سے کھیلنے والے ریستورانوں اور ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔




