جرائم و حادثات

گنیش وسرجن کے دوران 6 طلباء کی موت۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پیداکنجرلا گاؤں میں گنیش وسرجن کے لیے جانے والے چھ طلبہ کی موت ہوگئی۔

 

گاؤں میں گنیش کی مورتی کے وسرجن کے لیے جلوس نکالا گیا تھا۔ جلوس میں شامل چھ نوجوان حادثاتی طور پر نیرےڈو تالاب میں گر گئے۔

 

واقعے کے فوراً بعد گاؤں والوں نے کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو پانی سے باہر نکالا اور ہاسپٹل منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس وقت تک ان کی موت ہو چکی تھی۔

 

مرنے والوں کی شناخت نرسمہا (21)، تیجا (17)، سدھارتھ (17)، گنیش (18)، سمنت ریڈی (17) اور ادے کرن (22) کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button