تلنگانہ
58 سال کی عمر میں ڈی جی پی سی وی آنند کی طوفانی گیند بازی، 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑایا بیٹسمین کا ہوش!
حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی سی۔ وی آنند نے اتوار کو ایچ سی اے لیگ میچ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی گیند بازی کی روداد سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ سکندرآباد کلب کی جانب سے گرین لینڈز سی سی کے خلاف میچ میں انہوں نے پہلے گیند بازی کی۔ گرین لینڈز کی ٹیم 48 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی کہ شدید بارش کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔
سی وی۔ آنند نے بتایا کہ انہوں نے اچھی گیند بازی کی اور گیند نے دونوں جانب سوئنگ اور سیم موومنٹ حاصل کی، جبکہ کئی مرتبہ گیند نے بلے کا کنارہ چھوا، تاہم وکٹ حاصل نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ شاید وکٹیں حاصل کرنے کے لئے گیند میں مزید رفتار کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ 58 سال کی عمر میں بھی ان کی گیند بازی کی رفتار تقریباً 115 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور فی الحال یہی زیادہ سے زیادہ رفتار ہے جو وہ پیدا کرسکتے ہیں۔




