گنیش وسرجن جلوس کے دوران گوشت پھینکنے سے کشیدگی۔حیدرآباد کے مادنا پیٹ میں واقعہ

حیدرآباد: پرانے شہر کے مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں اتوار کو اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب گنیش وسرجن جلوس ان دان پروگرام کے دوران 2 بی ایچ کے مکان کی بالائی منزل سے تین افراد نے مبینہ طور پر گوشت پھینکا۔
اس واقعہ پر مقامی افراد اور عقیدت مند برہم ہوگئے اور بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ کر احتجاج کیا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی چارمینار زون کے ڈی سی پی کرن کھرے کی قیادت میں پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور حالات کو قابو میں کیا۔
پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں اسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہنے والے محمد عمران قریشی، عرشیہ بیگم اور ثمینہ کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ ڈی سی پی کرن کھرے نے کہا کہ ملزمین کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں ریمانڈ پر بھیجا جا رہا ہے
اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کرنے والوں اور کالونی کے رہنے والوں سے بات چیت کرکے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ہے
اور فی الحال علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔ ٹریفک کی آمدورفت بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ڈی سی پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔



