جنرل نیوز

نرمل میں آسمانی بجلی کا قہر موضع کاؤٹلہ ( کے ) میں مو یشیوں کے جھنڈپر گری بجلی 6 بھینسیں موقع پر ہلاک  

نرمل میں آسمانی بجلی کا قہر موضع کاؤٹلہ ( کے ) میں مو یشیوں کے جھنڈپر گری بجلی چھ بھینسیں موقع پر ہلاک مقامی لوگوں میں غم وتشویش

 

نرمل ، نرمل ضلع کے نرمل رورل منڈل کے کاؤٹلہ (کے) موضع میں اتوار کی دوپہر گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چھ بھینسیں ہلاک ہوگۓ۔ یہ واقعہ سدلہ کنٹہ روڈ پر موجود مویشیوں جھنڈ میں پیش آیا، جہاں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے چھ بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

 

آسمانی بجلی گرنے کی زوردار آواز سے گاؤں والوں میں خوف و ہراساں کا ماحول دیکھا گیا عینی شاہدین کے مطابق بارش کے دوران اچانک بجلی گرنے سے مویشیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی جانور خوف کے مارے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ چھ بھینسوں کی ہلاکت سے متعلقہ مالکان اور کسانوں میں غم سے نڈھال ہوگئے اور حکومت سے فوری مالی امداد فراہم کرنے کا مطا لبہ کیا

 

گاؤں والوں نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر اچانک موسم تبدیل ہوگیا اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش شروع ہوگئی۔ اسی دوران آسمانی بجلی گرنے کی زوردار آواز سنائی دی، جس سے وہ خوف زدہ ہوگئے۔اسی طرح نرمل منڈل کے موضع جعفراپورمیں ایک مکان کے احاطے میں موجود ناریل کے درخت پر بجلی گری، جس کے نتیجے میں درخت میں آگ بھڑک اٹھی۔

 

گاؤں والوں نے بتایا کہ اتنی زوردار آواز انہوں نے پہلے کبھی نہیں سنی اطلاع ملنے پر انہوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور ناریل کے درخت پر بجلی گرنے کا مشاہدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت درخت کے نیچے کوئی شخص موجود ہوتا تو بڑا جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

 

تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دو مواضعات کاوٹلہ ( کے) اور جعفراپور میں ایک ہی وقت کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سے مقامی لوگوں میں خوف و تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button