نیشنل

آندھرا پردیش کے ایک گاوں میں ہر سال دسہرہ پر ہوتی ہے صدیوں پرانی لاٹھیوں کی لڑائی – ایک نوجوان ہلاک، 100 زخمی

کرنول، 22 اکتوبر (اردولیکس) آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے دیورا گٹو میں دسہرہ کے موقع پر منعقدہ روایتی لاٹھیوں کی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی، جس میں ایک نوجوان ہلاک اور تقریباً 100 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 18 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جنہیں علاج کے لیے سرکاری دواخانے منتقل کیا گیا۔ مہلوک کی شناخت 28 سالہ پوتا راجو کے طور پر کی گئی ہے۔

 

دیورا گٹو میں مندر کے قریب ہر سال دسہرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی اس منفرد روایت کو ’’بنی فیسٹیول‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہزاروں افراد جمع ہوتے ہیں اور روایتی طور پر ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملے کرتے ہیں۔ کئی صدیوں سے جاری اس روایت کے دوران ہر سال متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں، تاہم اس مرتبہ ایک نوجوان کی موت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

 

بنی فیسٹیول کے پیش نظر پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے۔ تقریب میں شریک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا، اس کے باوجود لاٹھیوں کی لڑائی کے دوران جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے۔ تقریب کے موقع پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button