انٹر نیشنل

سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ پر حملہ – ایک شخص ہلاک، 8 زخمی، چار ڈرون بھی تباہ

دمام _ سعودی عرب کے دمام میں واقع شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چہارشنبہ کی رات ہوئے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت معمولی جبکہ بعض کی حالت شدید ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے ہاسپٹلس منتقل کیا گیا۔

 

اتھارٹی کے مطابق حملے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ مزید تفصیلات دستیاب ہونے پر ان کا اعلان کیا جائے گا۔

 

دوسری جانب یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو روک کر تباہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button