انٹر نیشنل

سعودی آرامکو کی آئیل فیلڈ پر ڈرون حملہ – دو تارکین وطن ہلاک، پاکستانی اور ہندوستانی زخمی

ریاض _ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع شیبہ آئل فیلڈ میں سعودی آرامکو کی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون حملے میں دو تارکین وطن ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سعودی وزارت توانائی نے چہارشنبہ کی صبح پیش آئے اس واقعہ کی تصدیق کی۔

 

وزارت توانائی کے ایک عہدیدار کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے آئل فیلڈ کی ایک پروسیسنگ تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو روک لیا۔ حملے کی کوشش کے نتیجے میں آئل فیلڈ میں کام کرنے والے ایک کنٹریکٹر کی گاڑی میں تنصیب کی حدود سے باہر آگ لگ گئی، تاہم تیل کی پیداواری سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔

 

وزارت کے مطابق اس واقعہ میں ایک فلپائنی اور ایک نیپالی شہری ہلاک ہوئے، جبکہ ایک پاکستانی اور ایک ہندوستانی شہری زخمی ہوگئے۔ متعلقہ حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ضروری اقدامات کئے۔

 

وزارت توانائی نے مہلوکین کے افراد خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button