تلنگانہ

حیدرآباد میں 600 روپے میں آر ٹی سی بس پاس

حیدرآباد/آر ٹی سی نے گریٹر حیدرآباد کے علاقہ میں سفر کرنے والے مسافروں، سیاحوں اور تاجر افراد کو سستا اور آسان سفر فراہم کرنے کے لئے 600 روپے کی قیمت میں ایک ہفتہ وار بس پاس متعارف کرایا ہے۔

 

یہ پاس خریداری کی تاریخ سے مسلسل سات دنوں کے لئے کارآمد ہوگا اور اس کے ذریعہ اے سی بسوں کے بشمول تمام شہر کی بسوں میں لامحدود سفر کی اجازت ہوگی تاہم یہ پشپک ایر پورٹ لائنس سروس پر قابل عمل نہیں ہوگا۔ یہ نئی سہولت روزانہ اور ماہانہ بس پاس کے ساتھ ساتھ شروع کی گئی ہے جس سے مختصر مدت کے لئے شہر میں اکثر سفر کرنے والے افراد کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

 

مسافر پاس کی مدت کے دوران ہر سفر کے لئے الگ سے ٹکٹ خریدے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ یہ ہفتہ وار پاس حیدر آباد کے تمام سٹی بس پاس کاؤنٹرس پر دستیاب ہیں۔ اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں ٹی جی ایس آر ٹی سی کے وائس چیر مین و مینجنگ ڈائرکٹر وائی ناگی ریڈی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینا اور مسافروں کو مناسب قیمت پر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 

انہوں نے حیدر آباد میں ایک ہفتہ کے لئے سفر کرنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ اس 600 روپے کے پاس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button