جنرل نیوز

تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں ختم نبوت تحریری مسابقہ کا انعقاد

خانہ پور 25/اکتوبر (منصف نیوز بیورو) مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا کی جانب سے تلنگانہ و آندھرا کے مختلف اضلاع میں ختم نبوت تحریری مسابقہ کا انعقاد عمل میں آیا اسی ضمن میں ضلع نرمل کے خانہ پور منڈل کے مستقر خانہ پور کے دارالعلوم صدیقیہ میں بھی مولانا شاہد علی مظاہری نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نرمل کی سرپرستی میں

 

تحریری مسابقہ کا پہلا راؤنڈ رکھا گیا مولانا بلال اسعدی صدر تحفظ ختم نبوت شاخ خانہ پور کے اطلاع کے مطابق جس میں علاقہ کے 85 طلباء و طالبات نے خوش اسلوبی کے ساتھ حصہ لیا.تحریری مسابقہ سینٹر کا خانہ پور جامع مسجد صدر ظہیر احمد,مولانا شاہد علی مظاہری نے معائنہ کیا

 

اس موقع پر مولانا شاہد علی مظاہری نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نرمل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سطح پر فرسٹ پرائز 10000 ، سیکنڈ پرائز 7,000, تھرڈ پرائز 5,000 رکھا گیا۔اس کے بعد ریاستی سطح پر دوسرا راؤنڈ رکھا جائے گا جس میں فرسٹ پرائز 50,000 سیکنڈ پرائز 30,000 تھرڈ پرائز 20,000 ہوگا تحریری مسابقہ میں دینی و عصری اداروں کے طلبہ وطالبات کے علاوہ چھوٹے بڑے ہر عمر کے مرد و خواتین نے حصہ لیا تحریری مسابقہ کے پہلے راؤنڈ میں فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے 70 سے زائد اور دوسرے راؤنڈ میں 80 سے زائد نمبرات حاصل کرنا ضروری ہے۔

 

اس موقع پر ناظر کی حیثیت سے مولوی شیخ رئیس , نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حافظ امجد خان , جنرل سیکرٹری حافظ فیصل نے امتحان حال کی نگرانی کی, متحرک نوجوان قائد قیصر محی الدین۔ حافظ شیخ قیصر احمد ۔حافظ عبد المعز خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ۔حافظ عارف اور دیگر اراکین نے انتظامات میں حصہ لیتے ہوئے بہتر انتظامات کیے

 

محمد مجیب الدین نمائندہ منصف خانہ پور۔۔۔۔۔9703341606۔۔نیوز سے متعلق تصویر میل کردی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button