جرائم و حادثات

برقی ہیٹر سے کرنٹ شاک لگنے پر عائشہ صدیقہ کی موت – حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ، برقی ہیٹر سے کرنٹ لگنے پر عائشہ صدیقہ کی موت

 

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے بورابنڈہ علاقے کے بھرت نگر میں برقی ہیٹر سے کرنٹ شاک لگنے کے باعث 26 سالہ خاتون عائشہ صدیقہ کی موت ہوگئی۔ اس حادثے سے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

بورابنڈہ پولیس کی تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ضلع کے گاندھاری علاقے سے تعلق رکھنے والے عبدالروف اور عائشہ صدیقہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ یہ جوڑا بورابنڈہ کے بھرت نگر میں مقیم تھا اور ان کا ایک سالہ بیٹا بھی ہے۔

 

اتوار کی شام عائشہ صدیقہ گھر میں برقی ہیٹر چالو رہنے کے دوران بالٹی سے اسٹیل کے برتن کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ اسی دوران وہ برقی رو کی زد میں آگئیں اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ اس اچانک حادثے سے افراد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ضروری کارروائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button