کریم نگر میں تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام دینی و اعتقادی امتحانات، 100 طلبہ کی شرکت
کریم نگر میں تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام دینی و اعتقادی امتحانات، 100 طلبہ کی شرکت
کریم نگر: مجلس تحفظ ختم نبوت آندھرا پردیش و تلنگانہ کے زیراہتمام دونوں ریاستوں کے مختلف اضلاع میں عقائدِ اہل سنت اور عصر حاضر کے فتنوں سے متعلق امتحانات منعقد کئے گئے۔ اسی سلسلے میں کریم نگر میں مفتی غیاث محی الدین کی سرپرستی میں حسینی پورہ کے نیشنل فنکشن ہال اور کشمیر گڈہ کے شالیمار فنکشن ہال میں امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا، جن میں تقریباً 100 طلبہ نے حصہ لیا۔
ان امتحانات کا مقصد نئی نسل میں صحیح اسلامی عقائد کا شعور بیدار کرنا اور عصر حاضر کے فکری و اعتقادی فتنوں سے واقفیت فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر مفتی غیاث محی الدین، مفتی اعتماد الحق قاسمی، حافظ وسیم، مفتی عبدالحمید قاسمی، مفتی آصف الدین دبیر حسامی نعمانی، مفتی شعیب علی قاسمی، حافظ احمد نیازی، کلیم شریف، محمد عبدالمقتدر، حافظ توحید، محمد عبدالرافع، حافظ جاوید نیازی اور دیگر ذمہ داران و معززین موجود تھے۔
مجلس اتحاد المسلمین کریم نگر کے ٹاؤن صدر محمد عاطف الدین آتنہ، سیکریٹری و کارپوریٹر محسن اور خازن ایڈوکیٹ ابراہیم نے شالیمار فنکشن ہال میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور اس دینی و تعلیمی سرگرمی کو سراہا۔ اسی طرح سابق ڈپٹی میئر محمد عباس سمیع اور حافظ ضیاء اللہ نے نیشنل فنکشن ہال، حسینی پورہ کا دورہ کرتے ہوئے امتحانات کے انعقاد کی ستائش کی۔




