تلنگانہ
عمرہ سے واپسی کے دوران ابوظہبی ایئرپورٹ پر تلنگانہ کی خاتون کا انتقال

حیدرآباد/ابوظہبی: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شادنگر میں واقع پیراڈائز کالونی سے تعلق رکھنے والی خاتون رضیہ بیگم کا عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے دوران ابوظہبی ایئرپورٹ پر انتقال ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق رضیہ بیگم اتحاد ایئرویز کی پرواز EY-616 کے ذریعہ جدہ سے ابوظہبی پہنچ رہی تھیں۔ ابوظہبی سے انہیں حیدرآباد کے لیے کنیکٹنگ فلائٹ میں سوار ہونا تھا تاہم دورانِ سفر ایئرپورٹ پر ان کی موت ہوگئی۔
اس واقعہ سے مرحومہ کے افراد خاندان اور رشتہ داروں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔متعلقہ حکام سے اپیل کی جارہی ہے کہ ضروری قانونی اور سرکاری کارروائیوں کو جلد مکمل کرتے ہوئے مرحومہ کی میت کو جلد از جلد آبائی مقام منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔



