جرائم و حادثات

شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر بیوی کو… حیدرآباد کے پرانے شہر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

File photo

حیدرآباد: شہر کے کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنے تین دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ اس واقعہ کے انکشاف کے بعد سنسنی پھیل گئی۔

 

پولیس کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کی شادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آئے اور کنچن باغ کے علاقے میں رہنے لگے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ شراب کا عادی شوہر اپنے دوستوں مجیب کمال اور رحمان کے ساتھ مل کر بیوی کو گھر میں قید رکھتا تھا اور اسے جسمانی و ذہنی اذیتیں دیتا تھا۔ اسی دوران شوہر اور اس کے تینوں دوستوں نے مبینہ طور پر خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔

 

واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب مکان مالک کرایہ وصول کرنے کے لیے وہاں پہنچا اور گھر کا تالا توڑا۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون گھر سے باہر نکلی اور معاملہ سامنے آگیا۔بعد ازاں خاتون نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کی شکایت درج کروائی۔

 

اس کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے شوہر اور اس کے تین دوستوں کے خلاف اجتماعی عصمت ریزی، غیر قانونی طور پر محروس رکھنے اور جسمانی حملے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیموں کے ذریعہ تلاش تیز کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button