نظام آباد میں محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی پریس کانفرنس۔
نظام آباد میں محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی پریس کانفرنس۔
نظام آباد۔ صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ محمد شعیب الحق طالب نے ایک صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ میں موجود شعراء اکرام ادباء اور تمام اہل قلم حضرات سے اس بات کی خواہش کی کہ وہ ادارہ ادب اسلامی ہند کی جانب سے14 اور 15 نومبر 2026 کو منعقد ہونے والی کل ہند کانفرنس میں جو کہ ہندوستان کی تاریخ میں میدان ادب کی ایک سنگ میل ثابت ہوگی
۔ ریاستی صدر ادارہ نے خصوصی طور پر شعبہ ادبیات کے اسکالرس و نوجوان قلمکار اور مختلف یونیورسٹیوں ادب کے پروفیسرز سے اس کانفرنس میں شرکت کی گزارش کی۔
اور ریاست تلنگانہ میں مختلف ضلعوں اور تعلقہ جات کے ادارہ ادب اسلامی ہند کے یونٹ صدور سے خواہش کی گئی کہ وہ اپنے اپنے مقامات سے اس کانفرس میں شرکت کرنے والے اہل قلم کے نام کی فہرست ریاستی ذمہ داران کے پاس 30/ اکتوبر تک پہنچادیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر جناب ریاض تنہا صاحب سابقہ نائب صدر ادارہ جنوبی ہند اور جناب عارف انصاری صاحب نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ موجود تھے۔



