تلنگانہ

تلنگانہ میں آج بھی بارش کا امکان- 8 اضلاع میں ہلکی بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: ایل نینو کے اثرات کے درمیان تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بدھ کو ہلکی بارش ہوئی۔ ویدر مین بالاجی کے مطابق آج بھی ریاست کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ شمالی تلنگانہ کے آصف آباد، منچریال، جگتیال، پداپلی، بھوپال پلی، ملوگو، سرسلہ اور کریم نگر اضلاع میں دوپہر تک کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، تاہم دوپہر کے بعد بارش رک جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں چند مقامات پر ہی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

 

بالاجی کے مطابق خلیج بنگال میں بہت جلد ایک اور ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے، جو شدت اختیار کرتے ہوئے طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ یہ طوفان 2 سے 6 نومبر کے درمیان آندھرا پردیش کے ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ اس کے اثر سے تلنگانہ بھر میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button