جنرل نیوز

تالاب کٹہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد۔16 افراد کے موتیا بند کا مفت آپریشن کرنے کا اعلان

حیدرآباد۔28/اکتوبر(پریس نوٹ)یاربی فاؤنڈیشن، لائنس کلب چارمینار سینٹینیل اور لائنس کلب بالانگر کے اشتراک سے چہارشنبہ28اکتوبر کو دفتریاربی فاؤنڈیشن آصف گلشن جاوید نگرتالاب کٹہ ریلوے برج میں 10بجے دن فری آئی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا

 

جس سے عوام کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا جس میں 139افراد کا طبی معائنہ کیاگیا۔فری آئی کیمپ میں تین ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے خدمات انجام دیتے ہوئے عوام کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔اس جامع معائنہ کے دوران 16 افراد میں موتیا بند کی تشخیص ہوئی جنہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ 105 افراد اور15 بچوں کو عینک کے نمبر تجویزکئے گئے جبکہ باقی مریضوں کو موقع پر ہی ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

 

لائن جی تھریبون ٹرسٹی وزون چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے سماجی و فلاحی تنظیموں کو عوامی فلاح و بہبود کے بنیادی اصولوں پر عمل کرتے خدمات انجام دینے پرزوردیا اور کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے۔اسی لئے یہ ہیلتھ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کیمپ کے تمام شرکائ کو یقین دلایا کہ لائنس کلب انٹرنیشنل کی جانب سے ان 16 مریضوں کے لئے مکمل طور پر مفت سرجری کا انتظام کیاجائے گا

 

جنہیں موتیا کے آپریشن کی ضرورت ہے اور مریضوں و ان کے اہل خانہ کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے آمد و رفت کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو یاربی فاؤنڈیشن کے دفتر سے لے جایا جائے گا اور آپریشن کے بعد بحفاظت واپس چھوڑا جائے گا۔انہوں نے فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا ان کے فعال تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔اس کیمپ کی نگرانی لائن محمد معید سکریٹری اورلائن انجینئر محمد عبداللطیف وائس چیئرمین لائنس کلب چارمینار سینٹینیل نے کی جبکہ فری آئی کیمپ کے انتظامات میں یاربی فاؤنڈیشن کے اراکین بشمول حافظ وقاری محمد زبیر نعمانی

 

جناب محمد تقی، جناب سید واجد احمد شرفی، جناب محمد علی سلیم،جناب مسکین شرفی اور سید امجد نے اہم رول ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button