جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا سینئر صحافی عادل احمد خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے سینیر صحافی جناب عادل احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان جاری کرتے ہوئے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین نے کہا کہ فیڈریشن کے تمام عہدیداران، کور کمیٹی کے ارکان ضلع و دیگر یونٹس کے ارباب مجاز نے مرحوم کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

 

۔ مرحوم کے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا کیا ۔ مرحوم اردو کاز کے لئے ایک جہدکار تھے ۔انہوں نے اپنی طویل صحافتی سفر کے دوران مختلف اخبارات و دیگر میڈیا اداروں کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ مرحوم کے ارکان خاندان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے حکومت اور اس کے مجاز اداروں کی جانب سے ممکنہ اعانت کی فراہمی کا تیقن دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button