تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ تین دن سردی کی شدید لہر کا امکان، 29 اضلاع کو یلو الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی شدت میں آئندہ تین دن کے دوران مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ریاست کے 29 اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق کئی علاقوں میں سردی کی لہر کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گدوال، کھمم، سوریہ پیٹ اور جنگاؤں کے علاوہ ریاست کے دیگر تمام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ سنگاریڈی، میدک، آصف آباد، منچریال، بھوپال پلی، نرمل اور ونپرتی اضلاع میں پارہ گر کر 12 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

 

ریاست کے شمالی اور مغربی علاقوں میں سردی کا اثر زیادہ محسوس ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی کے باعث سرد موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بالخصوص بچوں اور معمر افراد کا خیال رکھیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button