انٹر نیشنل

جی سی سی اور عرب پارلیمنٹ کی جانب سے مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

کے این واصف

سعودی کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملے ہنوز جاری ہیں۔ مکہ اتحاد ممالک کے اراکین کی جانب سے سفارتی سطح پر مصالحتی کوششوں کے دوران خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سرودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق انہوں نے ان حملوں کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دیا جو انسانی جانوں کی حرمت کو پامال کرنے کے ساتھ عام شہریوں اور اہم تنصیبات کوخطرے میں ڈالتی ہے۔حوثی ملیشیا کی جانب سے ان مجرمانہ کارروائیوں کا تسلسل بین الاقوامی سطح پر سخت موقف اور موثر اقدامات کا متقاضی ہے تاکہ ان حملوں کو روکا اور ذمہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

 

علاوہ ازیں عرب پارلیمنٹ نے بھی سعودی عرب میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بار بار کی جانے والی دہشت گردانہ کوششوں کی سخت مذمت کی ہے۔ عرب پارلیمنٹ نے بین الاقوامی برادری خصوصا سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ان حملوں کو روکنے اور ذمہ داروں کے احتساب کے لیے موثر اور سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button