حیدرآباد کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین صاحب سابق نائب مفتی جامعہ نظامیہ کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد دکن کے عالمی شہرت یافتہ فقیہ ، مایہ ناز عالم دین اور مصلح قوم حضرت مولانا مفتی حافظ سید صادق محی الدین صاحب فہیم علیہ الرحمہ بانی و صدر نشین دار القضاء و الإفتاء للہند ، چیرمین سری چندرا جونیئر وکیشنل و ڈگری کالجس ، سابق نائب مفتی جامعہ نظامیہ ، صدر یونائٹیڈ مسلم فورم و خطیب مسجد چیریان پیالیس کا آج بعد نماز ظہر سانحہ ارتحال ہوا ۔
نماز جنازہ آج بتاریخ 17 نومبر رات ساڑھے دس بجے جامعہ نظامیہ میں ادا کی جائے گی، تدفین نقشبندی چمن مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔
حضرت علیہ الرحمہ کو چار بجے دن تا نماز مغرب دیدار کیلئے حضرت کی قیام گاہ واقع مصری گنج میں رکھا جائے گا۔ جامعہ نظامیہ میں ساڑھے نو بجے شب تا ساڑھے دس شب دیدار کروایا جائے گا اور نماز جنازہ کے فورا بعد تدفین کیلئے نقشبندی چمن لے جایا جائے گا۔
پسماندگان میں تین صاحبزادگان مولانا ڈاکٹر حافظ سید فاروق محی الدین صاحب کامل جامعہ نظامیہ ، مولانا حافظ سید شاہد محی الدین صاحب کامل جامعہ نظامیہ اور مولانا حافظ سید عارف محی الدین صاحب کامل جامعہ نظامیہ کے علاوہ پانچ صاحبزادیاں ہیں۔
تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948064614 ، +919848516313 ، +919948180701 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



