جرائم و حادثات

آصف خاں مالک یسین جویلری شاپ نظام آباد کو لوٹنے والے لیٹرے گرفتار ۔9لاکھ روپے مالیتی18 تولہ سونے کے زیورات ،سل فونس، موٹر کار ضبط :پولیس کمشنر کے ار ناگراجو کی پریس کانفرنس

نظام آباد 4 نومبر (اردو لیکس) نظام آباد II ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں آعظم روڈ پر واقع یسین جویلری شاپ مالک آصف خان کی آنکھوں پر لال مرچ پاؤڈر چھڑک کر سونے کے زیورات (80) ہزار روپے نقد سے بھرا بیاگ چھین کر فرار ہونے والے نوجوانوں کی (6) رکنی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضہ سے (9) لاکھ روپے مالیتی (18) تولے سونے کے زیورات کے علاوہ (6) سل فون اور موٹر کار کو بر آمد و ضبط کیا گیا۔
پولیس کمشنرکے آر نا گراجو نے آج پولیس کمشنریٹ کا نفرنس ہال میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں (6) لیٹروں شیخ رضوان میڈیکل ریپریزنٹیٹو حمید یہ کالونی دیگلور ناکہ ناندیڑ ، محمد معین ڈرائیور نظامِ آباد۔ سید سمیر لیا ب ٹیکنیشن خواجہ پور بودھن منڈل ساکن محمد یہ کالونی نظام آباد ، شیخ ساجد قادری جویلرس شاپ مالک برکت پوره نظام آباد ، شیخ وکیل پاشاہ ڈرائیور نہرو نگر نظام آباد صابر احمد اشوک نگر شیخ ابو ناندیڑ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دو لیٹرے مفرور ہے کمشنر پولیس ناگراجو نے اس واقعہ ج تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جاریہ سال11 اگست کی شب رات (10) بچے ہیں یاسین جویلری شاپ کے مالک آصف خان حسب معمول روز آنہ کی طرح اپنی جویلری شاپ مفقل کر کے اپنے ساتھ سونے کے زیورات و رقم کا بیاگ لیکر موٹر سیکل پر اپنی دوکان سے چند ہی گز کے فاصلے پر واقع اپنے مکان جایا کرتے تھے جس پر یہ مجرمین آصف خان کی نقل و حرکت نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بنایا اور اپنے ساتھیوں سے ملکر شیخ ساجد نے ناندیڑ میں رہنے والے دو نوجوانوں شیخ رضوان اور شیخ ابو کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا اور اور اس جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے یاسین جو یلری شاپ مالک آصف خان کو نشانہ بنایا اور آنکھوں پر لال مرچ پاوڈر ڈالکر موٹر سیکل پر سونے کے زیورات و رقم سے بھرا بیاگ لیکر فرار ہو گئے۔
بعد ازاں یہ گروہ لوٹے گئے سونے کے زیورات اور(80) ہزار روپے نقد رقم آپس میں تقسیم کرلئے اس واردات میں موثر کار کا بھی استعمال کیا گیا پولیس کمشنر نا گراجو نے بتایا کہ نظام آباد ٹوٹاون پولیس اور ڈی سی پی اروند بابو، نظام آباد اے سی پی وینکٹشیو ر ، انچارج سی آئی و جیئے باہو ، سب انسپکڑ پور نیشور ، اے ایس آئی محمد افسر کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کی اور بالآخر مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی اور مسروقہ سونے کے زیورات کو بر آمد و ضبط کیا۔ پولیس کمشنر ناگرا جو نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے مجرموں کو پولیس ریمانڈ میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کی جائے گی اور پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یسین جویلری شاپ مالک آصف خان کو لوٹ لینے کی واردات سے آعظم روڈ ، محلہ حطائی کی عوام و دوکانداروں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی تھی انہوں نے عوام سے کہا کہ اپنے اپنے دوکانوں و مکانوں پر سی سی کیمرے نصب کریں جس سے جرائم میں کمی اور سارقوں کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button