جرائم و حادثات

حیدرآباد کے بلڈر کا کرناٹک میں قتل کردیا گیا

حیدرآباد۔ ریاست کرناٹک میں حیدرآباد کے بلڈر کا قتل کر دیا گیا۔ نامعلوم افراد نے خنجروں سے حملہ کرکے اور سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کی واردات انجام دی۔ بلڈر کی نعش بیدر میں دستیاب ہوئی۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ مدھو جو کہ جیڈی میٹلہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے کسی کام کے سلسلے میں بیدر گیا ہوا تھا۔ وہ 24 تاریخ کو بیدر کے لیے روانہ ہوا اور واپس نہیں لوٹا، وہ اپنے ساتھ چنتل کے رہنے والے پرساد، ورون اور سدھارت ریڈی کو ساتھ لے گیا تھا،اس رات 10 بجے اس نے اپنی بیوی کو فون پر بتایا کہ وہ حیدرآباد واپس ہو رہا ہے اور اس کے بعد اس کا فون بند ہو گیا۔ بلڈر کی بیوی نے حیدرآباد کے جیڈی‌میٹلہ پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی کہ اسی دوران 25 مئی کی صبح بلڈر کی نعش سڑک کے کنارے خون میں لت پت دستیاب ہوئی۔

 

نامعلوم افراد نے خنجروں سے حملہ کر کے اور اس کے بعد سر پر پتھر ڈال کر بلڈر کا قتل کر دیا۔ مقتول کے ارکان خاندان کے مطابق بلڈر کے جسم پر چھ لاکھ روپے کا سونا تھا اور اس کے پاس بہت زیادہ نقدی بھی تھی۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے ساتھ جانے والوں نے ہی یہ واردات انجام دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button