تلنگانہ

ترکی اور شام کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد _ دل دہلانے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ترکی اور شام میں آئے  زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں ترکی میں 900 سے زائد اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 550 ہو چکی ہے، جبکہ ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ پیر کو جنوب مشرقی ترکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 7.8 تھی۔ اس زلزلے سے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور ہمسایہ ملک شام میں بھی نقصان ہوا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جبکہ 15 منٹ بعد 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکی کے سرکای ٹی وی کے مطابق زلزلے سے 10  صوبے متاثر ہوئے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلے کے زیادہ شدید جھٹکے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے

جہاں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ اور بڑی بڑی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button