جرائم و حادثات

شادی کی بارات میں رقص کے دوران خوشی میں ہوائی فائرنگ _ 15 سالہ لڑکے کی موت

بھوپال _ 24 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش میں شادی کی بارات میں خوشی میں چلائی گئی ہوائی فائرنگ میں ایک کمسن لڑکے کی موت ہوگئی۔ گوالیار ضلع میں 22 اپریل کی رات جنک گنج علاقے میں شادی کے پروگرام میں خوشی کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی تھی۔ اس فائرنگ میں ایک 15 سالہ لڑکا المناک طور پر ہلاک ہوگیا۔

شادی میں فائرنگ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا کزن تھا۔ اس واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔ پولیس نے اس واقعہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ جس بندوق سے فائرنگ کی گئی وہ کس کے نام پر درج ہے۔

گوالیار کے جنک گنج تھانہ علاقے میں واقع ہرے شیو میرج گارڈن میں شادی کی تقریب کا پروگرام چل رہا تھا۔ دوپہر 1:30 بجے بارات میں رقص اور گانے چل رہے تھے اس دوران خوشی میں ایک شخص نے ہوا میں فائرنگ کردی ۔ 15 سالہ پریانشو یادو اس  فائرنگ کا نشانہ بنے۔ گولی لگتے ہی شادی کی تقریب میں ہلچل مچ گئی۔ لواحقین جلدی سے اسے شہر کے خانگی ہسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

 

اس کے بعد اسپتال انتظامیہ اور گھر والوں نے صبح 5 بجے جنک گنج پولیس اسٹیشن کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

 

جنک گنج علاقے کے سی ایس پی کے ایم سیاز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بارات کے گھر سے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لواحقین زخمی پریانشو کو لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن، اس جگہ پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں تھا جہاں پریانشو کو  فائرنگ میں گولی ماری گئی تھی۔ اور نہ ہی پولیس وہاں کی فوٹیج حاصل کر پائی ہے۔ آخر میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں لوگوں کو بھاگتے دیکھ کر اور موقع پر موجود لوگوں کے بیانات کی بنیاد پر پولیس نے متوفی پریانشو کے کزن کو مجرم بنایا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button