ہیلت

یکم اپریل سے ان ادویات کی قیمتوں میں ہوگا 12 فیصد کا اضافہ

حیدرآباد _ 28 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) یکم اپریل سے یعنی ابھی تین دن بعد  ضروری ادویات کی قیمتوں میں 12 فیصد کا  اضافہ ہونے والا ہے  یکم اپریل سے صارفین کو  اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا یکم اپریل سے پین کللر ، اینٹی بایوٹک، اینٹی انفیکٹو اور کارڈیک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

حکومت نے شیڈولڈ ادویات میں 10 فیصد سے زائد اضافے کی اجازت دے دی ہے۔ ضروری ادویات کی فہرست میں 800 شیڈول ادویات کی قیمتیں  بڑھ جائیں گی۔ قیمتوں میں اضافے میں درد دور کرنے والی ادویات، اینٹی بائیوٹک، دل سے متعلق، تپ دق اور دیگر امراض شامل ہیں۔

درد کش ادویات، اینٹی انفیکٹو، کارڈیک دوائیں، اور اینٹی بایوٹک  ادویات کو حکومت نے سالانہ تھوک قیمت انڈیکس (WPI) میں تبدیلی کے مطابق ادویات کی کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button