انٹر نیشنل

امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن: امریکہ  کی خاتون اول جل بائیڈن (72) کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔ وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا کہ ہلکی علامات ظاہر ہونے پر  ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ کوویڈ پازیٹیو ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جل بائیڈن اس وقت ڈیلاویئر کے ریہوبوتھ بیچ میں واقع اپنے گھر میں تنہائی میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جل بائیڈن نے کورونا وائرس کے دو ویکسین بھی لے لئے ہیں

 

جس کے پیش نظر صدر امریکہ جو بائیڈن کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے، لیکن ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ دونوں جوڑے کے باقاعدہ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ جل بائیڈن کے کورونا کی وجہ سے صدر بائیڈن کا دورہ دہلی مشکوک ہوگیا  ہے۔

 

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انڈیا میں ہفتہ سے شروع ہونے والے جی 20 لیڈروں کے اجلاس میں جو بائیڈن شرکت کے لیے جمعرات کو دہلی آئیں گے۔ بیوی کو کورونا کی وجہ سے ان کے دورے پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button